اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر پٹرول پمپ سیل، گاڑیاں ضبط کا قانون منظور
فوٹو : فائل
اسلام آباد : اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر پٹرول پمپ سیل، گاڑیاں ضبط کا قانون منظور کر لیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے تین کے مقابلے میں دو ووٹوں سے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا۔
بل میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس سیل کرنے، سامان اور گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔
پیٹرولیم سیکریٹری نے بتایا کہ اسمگلنگ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ صرف بڑے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تاہم بلوچستان کے سینیٹرز نے بل کو غریب عوام کے روزگار پر “معاشی تباہی” قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے صوبے میں بے چینی بڑھے گی.
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑی اسمگلنگ بلوچستان بارڈر کے زریعے ہوتی ہے جہاں ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور سرکاری اداروں کی معاونت اور ملوث ہونے کے بھی الزامات لگتے ہیں.
Comments are closed.