ملک درست سمت میں جا رہا ہے، نئی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم
فوٹو : فائل
لندن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی 26ویں آئینی ترمیم ہضم کر رہے ہیں، اس وقت کسی نئی ترمیم کی ضرورت نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک بہتر سمت میں جا رہا ہے اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے لیکن ہم الرٹ ہیں.
انھوں نے کہا پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ محبت اور تعاون چاہتے ہیں۔ تاہم بھارت نے اگر میلی آنکھ ڈالی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں، جبکہ ایران نے ہمیں اپنا "اصلی دوست” قرار دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ لینڈ ڈیجیٹلائزیشن اور پاسپورٹ نظام کی بہتری حکومت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرپور ایئرپورٹ کے قیام کے لیے سیالکوٹ ایئرپورٹ ماڈل کو سامنے رکھا گیا ہے، برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو پیشکش کی ہے کہ زمین ہم فراہم کریں گے۔
ملک درست سمت میں جا رہا ہے، نئی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم
Comments are closed.