اجیت دوول اور امیت شاہ جنگی ڈرامے کے اصل کردار تھے،محسن نقوی کا انکشاف

اجیت دوول اور امیت شاہ جنگی ڈرامے کے اصل کردار تھے،محسن نقوی کا انکشاف
52 / 100 SEO Score

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے طیارے مار گرائے جانے کے بعد پاکستان پر عالمی دباؤ ڈالا گیا کہ مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، تاہم پاکستانی قیادت نے واضح پیغام دیا کہ بھارت کو بھاری نقصان ہوگا۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ بھارت کی ہر منصوبہ بندی ہمیں بروقت مل جاتی تھی۔ ان کے بقول، "بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جانے کی ویڈیوز اور تمام شواہد ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی فوج کی ہر موومنٹ وقت سے پہلے ہماری اطلاع میں آجاتی تھی، جبکہ بھارت کا کوئی میزائل ہمارے بیس پر نہیں گرا۔”

وزیر داخلہ نے کہا کہ پس پردہ ہیروز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری ایئرفورس نے بھارتی طیارے گرادیے تھے مگر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ شواہد سامنے لانے تک اعلان نہیں کریں گے۔

ان کے مطابق، "پاکستان پر دباؤ آیا کہ مزید کارروائی نہ کی جائے۔ آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا کہ بھارت چمکتی مرسڈیز ہے اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ٹرک، اب سوچ لیں تصادم میں زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟ یہ سن کر وہ خاموش ہوگئے۔”

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت کی کئی حساس تنصیبات پاکستان کے نشانے پر تھیں، مگر ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اجیت دوول اور امیت شاہ اس پورے کھیل کے اصل کردار تھے اور بھارتی حکومت دراصل انہی کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر تھیں اور دشمن کے عزائم ناکام بنا رہی تھیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے مگر جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا، پاکستان سکون سے نہیں بیٹھے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے، اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ جنگ کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر معمولی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

اجیت دوول اور امیت شاہ جنگی ڈرامے کے اصل کردار تھے،محسن نقوی کا انکشاف

Comments are closed.