ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلئے الیکشن چرایا، احسن اقبال
فوٹو : فائل
کراچی : وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلئے الیکشن چرایا، احسن اقبال وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کر رہے تھے.
روزنامہ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انھوں یہ بات ججوں اور جرنیلوں سے متعلق کہی لیکن حوالہ 2018 کا دیا، ان کا کہنا تھا اسوقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے 2018 کا الیکشن چرایا.
احسن اقبال نےکہا ہے کہ ملک کی بدخوئی کو دانشوری سمجھا جاتا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا، پاکستان کا ڈیفالٹ ایٹمی طاقت کا ڈیفالٹ ہوتا.
وفاقی وزیر نے یہ گلہ بھی کیا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے اگر ہم اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں تو آئی ایم ایف جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی.
واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ جو ٹیکسز عوام سے لیتے ہیں ان کے بدلے عوام کو دیتے کیا ہیں؟ کیونکہ پاکستان میں عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں صرف ٹیکسز پہ زور ہوتا ہے
احسن اقبال نے یہ بھی واضح کیا کہ کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں.
وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ کہنا کہ پنجاب میں انکی اسپیڈ ہے اور سندھ کیلئے نہیں ہے یہ درست نہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں ترقیاتی کام صوبائی بجٹ سے کررہی ہیں۔
Comments are closed.