خیبرپختونخوا میں اب بھی 55 افراد لاپتہ ہیں,سیاحوں کو متاثرہ علاقوں نہ جانے کاانتباہ

خیبرپختونخوا میں اب بھی 55 افراد لاپتہ ہیں,سیاحوں کو متاثرہ علاقوں نہ جانے کاانتباہ
55 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ادارہ صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام سول و عسکری ادارے باہمی تعاون کے ساتھ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں اور ہنگامی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شمالی علاقہ جات میں مزید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔

اس لیے سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 5 سے 6 روز تک شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں، جب کہ شہریوں کو بارشوں اور سیلاب کے دوران حفاظتی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، فلش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 214 افراد جاں بحق، 21 زخمی اور 55 افراد لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے اور فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں اب بھی 55 افراد لاپتہ ہیں,سیاحوں کو متاثرہ علاقوں نہ جانے کاانتباہ

Comments are closed.