بھارتی ریٹائرڈ جنرل یش مور کا انکشاف،مودی کے جنگی دعوے جھوٹ،پاک فوج کا وقار تسلیم کیا

بھارتی ریٹائرڈ جنرل یش مور کا انکشاف،مودی کے جنگی دعوے جھوٹ،پاک فوج کا وقار تسلیم کیا
52 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران نے بھی پاکستان سے جنگ میں وزیراعظم مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے دیا اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

بھارتی فوج کے میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا، بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت آخر کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ مسلسل جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔

بھارتی جنرل نے اپنے ہی میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹے دعوے کیے جیسے اسلام آباد پہنچنا اور کراچی کو آگ لگانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز رپورٹنگ نے بھارت کی عالمی ساکھ خراب کی اور دنیا بھر میں ہمارا مذاق بنا۔ ان کے مطابق اس دوران بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا، یوٹیوبرز اور سلیبریٹیز کی غیر سنجیدہ اور شرمناک زبان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔

بھارتی ریٹائرڈ جنرل یش مور کا انکشاف،مودی کے جنگی دعوے جھوٹ،پاک فوج کا وقار تسلیم کیا

Comments are closed.