فیلڈ مارشل عاصم منیر کا برسلز میں خطاب: سیاسی مصالحت معافی سے مشروط، بھارت کو سخت انتباہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا برسلز میں خطاب: سیاسی مصالحت معافی سے مشروط، بھارت کو سخت انتباہ
54 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

برسلز: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت صرف اس وقت ممکن ہے جب مخالفین سچے دل سے معافی مانگیں، جب کہ تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانے والے دراصل حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے اور مجھے کسی عہدے یا طاقت کی خواہش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنے کا وسیع تجربہ ہے اور ہم ایک دوست کو دوسرے پر قربان نہیں کریں گے۔

خطاب میں فیلڈ مارشل نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اسی طرح انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی ترک کرے، کیونکہ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے کو بھی سراہا اور کہا کہ جنگی حالات میں وزیراعظم اور کابینہ نے جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا برسلز میں خطاب: سیاسی مصالحت معافی سے مشروط، بھارت کو سخت انتباہ

Comments are closed.