خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے 50 کروڑ روپے امدادی فنڈز جاری
فوٹو : فائل
پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے ہنگامی امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ امداد کی تفصیل کے مطابق ضلع بونیر کو 15 کروڑ روپے۔
باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ روپے اور سوات کو 5 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن مؤثر بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں مسلسل رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال، موسمی پیشگوئی یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے 50 کروڑ روپے امدادی فنڈز جاری
Comments are closed.