پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ نہیں کرتا، مودی کے لیے جنگ ڈراؤنا خواب ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ نہیں کرتا، مودی کے لیے جنگ ڈراؤنا خواب ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی نیوکلر بلیک میلنگ نہیں کر رہا اور نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے صرف اور صرف ملک کے دفاع کے لیے ہیں اور ان سے کسی ملک کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی۔ ان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اب وہ خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج کو دیکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر ہی شروع ہو چکی ہے، جہاں ان کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ کانگریس سمیت مختلف ریاستوں کے شہری بھی مودی پر تنقید کر رہے ہیں۔

مودی اپنے بیانات کے ذریعے اندرونی سیاسی طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ماضی میں بھارت کا سیاسی اور معاشی مقام بہتر تھا لیکن مودی کی پالیسیوں نے اسے کمزور کر دیا ہے۔ ان کی ناکامی بھارتی اپوزیشن کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ دوبارہ اپنا مقام حاصل کر سکے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے اندرون و بیرون ملک بھارت کو نقصان پہنچایا اور دہشت گردی کی پشت پناہی کی، حتیٰ کہ کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ان کا ہاتھ رہا۔ ان کے مطابق نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور تحریک طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں اور ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ثبوت عالمی فورمز پر پیش کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اچھے ہمسائے کی طرح برتاؤ کرے تو برصغیر میں پائیدار امن اور معاشی ترقی ممکن ہے۔

پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ نہیں کرتا، مودی کے لیے جنگ ڈراؤنا خواب ہے: وزیر دفاع خواجہ آصفخو

Comments are closed.