فیصل جاوید کا معرکہ حق پر مہم چلانے والے سوشل میڈیا کارکنان کو ایوارڈ نہ دینے پر شکوہ

فیصل جاوید کا معرکہ حق پر مہم چلانے والے سوشل میڈیا کارکنان کو ایوارڈ نہ دینے پر شکوہ
52 / 100 SEO Score

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر معرکہ حق کے دوران مہم چلانے والے پی ٹی آئی کارکنان کو ایوارڈ نہ ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے جیل سے قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا، اور پی ٹی آئی کے "سوشل میڈیا ٹائیگرز” نے معرکہ حق میں بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو رات بھر جاگ کر بے نقاب کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے گلہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ان کارکنان کو کسی قسم کا ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ عمل ایوارڈز کی وقعت کم کرنے کے مترادف ہے۔

فیصل جاوید نے یوم آزادی کے ایک سرکاری اشتہار پر بھی شدید تنقید کی جس میں قائداعظم کی تصویر شامل نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار میں "پورے ٹبر” کی تصاویر تھیں مگر بانیٔ پاکستان کو نظر انداز کیا گیا، جو شرمناک ہے۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ اس اشتہار کے حوالے سے حکومت سے وضاحت طلب کی جائے کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے بنایا گیا تھا۔

فیصل جاوید کا معرکہ حق پر مہم چلانے والے سوشل میڈیا کارکنان کو ایوارڈ نہ دینے پر شکوہ

Comments are closed.