ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین اور دوست ممالک کے سفراء نے شرکت کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزر کر شرکاء کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر عوام نے پُرجوش نعروں اور تالیاں بجا کر دونوں ممالک کی افواج کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.