پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک، دو دن 47 مارے گئے 

57 / 100 SEO Score

  فوٹو : فائل 

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) – پاک فوج کی سکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران خطرناک اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی موادبرآمد کیا گیا۔

بعد ازاں، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب، افغان سرحد کے قریب گاؤں سمبازہ کے گردونواح میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کے ذریعے، اضافی 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی ہلاک کیا گیا۔

بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام، 33 ہلاک

نتیجتاً، دو روز کے اندر ہونے والے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران مجموعی تعداد 47 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی ہلاکت پر پہنچ گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ، امن و اَمان اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہر فورس کے ساتھ مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔

پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک، دو دن 47 مارے گئے 

Comments are closed.