بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام، 33 ہلاک
فوٹو: آئی ایس پی آر
ژوب : بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 33 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کے دوران عمل میں آئی۔
دہشتگردوں نے ژوب کے علاقے سمبازہ کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا پتا لگایا اور انتہائی موثر حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ یہ عناصر بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستانی افواج سرحدوں کے دفاع اور ملک کو بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام، 33 ہلاک
Comments are closed.