نندی پور کیس، بابر اعوان بری ، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد
اسلام آباد( ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون اورپی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کو نندی پور پاور پراجیکٹ اسکینڈل کیس میں بری کردیا ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد کردی گئی۔
آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی درخواستِ بریت منظور کرلی جب کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔
یاد رہے کہ نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔
اس کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، سینیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیق پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.