مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک، چاروں جوابی کارروائی کے دوران مارے گئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق، بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے منصوبہ بند IED دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی اپنی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
اس دردناک واقعے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت تین بہادر فوجی جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے، جوکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی سے وابستہ وابستہ تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی اور شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کی بلند درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
مزید برآں، جوابی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد ہلاک ہونے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments are closed.