راولپنڈی میں غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کرنے والا گروہ گرفتار

52 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل
راولپنڈی – تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک خطرناک گروہ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔راولپنڈی میں غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو 15 ہیلپ لائن پر موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں۔ پولیس کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کرایا گیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی جھوٹی پیشکش دے کر بلایا گیا اور نشہ آور چیز پلا کر نیم بیہوش کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس پر مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس کا گردہ نکال کر فروخت کیا جا سکے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران پیوندکاری میں استعمال ہونے والے طبی آلات بھی برآمد کر لیے ہیں۔ اب تک اس گھناوٴنے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی پورے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔

Comments are closed.