پی ٹی آئی کے 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ایم پی ایز کو سزائیں سنائی گئیں

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

فیصل آباد: اپوزیشن لیڈر عمرایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کو 10،10سال قید کی سزا سنا دی گئی، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 9 مئی کے مقدمہ میں سزا سنائی۔

کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

 پی ٹی آئی کے 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ایم پی ایز کو سزائیں سنائی گئیں، سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق بھی شامل ہیں جنھیں فیصل آباد 9 مئی کے مقدمہ میں 10سال قید کی سزاسنائی گئی۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کردیا۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 جولائی نو مئی کے 4 میں سے تین مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسی کس میں کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.