عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان امریکی دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے
فوٹو : فائل
لندن : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان امریکی دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے والد کی رہائی کا معاملہ اٹھانے امریکا گئے تھے۔
اس حوالے سے روزنامہ جنگ نے ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ٹرمپ انتظامیہ سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا کسی اہم امریکی میڈیا پلیٹ فارم سے انٹرویو کا اہتمام بھی نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں۔
Comments are closed.