کپتان سرفراز کو تنقید سے بچانے کیلئے شیشہ سکینڈل گھڑا گیا
ئاسلام آباد(زمینی حقائق) بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد پر تنقید کا رخ موڑنے کیلئے شیشہ سکینڈل گھڑا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایک حکمت عملی کے تحت ایک بڑا میڈ یا گروپ گزشتہ کچھ عرصہ سے شعیب ملک کے درپے ہے اور اوپر سے شعیب ملک کی ناقص فارم نے انھیں اور موقع فراہم کیا۔
بھارت سے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سولہ جون کو شکست ہوئی جس میں سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سب سے بڑی وجہ بنا ہے۔
نہ صرف کرکٹ ماہر ین بلکہ ورلڈ کپ 1992کے فاتح کپتان وزیراعظم نے میچ سے پہلے ہی کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا لیکن بزدل کپتان نے وکٹ میں نمی کے خوف سے فیلڈنگ لے لی۔
شائقین کرکٹ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ورلڈ کپ میں کپتان سرفراز احمد نے ضد کرکے خود پانچویں نمبر پر جانے کا فیصلہ کیا لیکن ہر بار ناکام ہوئے ، بھارت کے خلاف 30بالوں پر صرف 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
ذرائع کاکہنا ہے جب ملک سمیت دنیا بھر سے کپتان سرفراز کی طرف شائقین کی توپوں کا رخ تھا تو کراچی کی لابی نے یہ رخ سرفراز احمد سے شعیب ملک اور ثانیہ کی جانب موڑ دیا۔
خبر میں کہا گیا کہ شیشہ سکینڈل کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ جسے میچ کی رات کی بیٹھک کہا گیا ہے یہ 13جون کی ویڈیو اور فوٹو ہیں جس کی ثانیہ مرزا نے بھی تصدیق کی کہ یہ بھارت سے میچ سے پہلے کھانا کھانے گئے تھے۔
اس بڑے میڈ یا گروپ کی ویب سائٹ پر گزشتہ کچھ عرصہ میں تسلسل سے ایک ہی شخص ہدف بنا ہوا ہے اور وہ ہے آل راونڈر شعیب ملک ، اس مہم میں سپورٹس کے کچھ اینکرز شریک ہیں۔
Comments are closed.