وزیراعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا نیا ڈی جی مقرر کیا ہے۔
ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹرز ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جزل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف ہوں گے۔
جنرل فیض حمید کو رواں برس اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
Comments are closed.