سزایافتہ شہزادی اورسلطنت زرداریہ کے ولی عہدکی ملاقات کاجمہوریت سےتعلق نہیں، فردوس
اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے سلطنت شریفیہ کی سزایافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کا رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے تعلق نہیں۔
دونوں کی ملاقات پر ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاامید ہے بلاول زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کے لئے اپنے بھائیوں اور شریف خاندان کے دیگر افراد واپس لانے کا کوئی واضح ایجنڈا طے کریں گے اور قوم کو آگاہ کریں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا عوام اس تلخ حقیقت سے آگاہ ہیں کہ جو نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیش رفت ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھابے نظیر بھٹوشہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہو گی۔جس بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا اور جن عناصر کی وجہ سے وہ اپنے کم سن جانشین کی انگلی پکڑے اپنے رفیق حیات سے ملنے جایا کرتی تھیں وہ آج ابو جان کی کرپشن بچانے کی خاطر رائیونڈ جا پہنچاہے۔
Comments are closed.