پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری

فوٹو:فائل
پشاور :پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک سیٹ کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔
صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ ن نے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مہر عبدالستار میدان میں ہیں۔
اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ارکان کی کل تعداد 261 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 108 ہے۔

Comments are closed.