کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل کے 5 ملزمان کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا
فوٹو: فائل
پشاور : کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل کے 5 ملزمان کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا، اب تک گرفتار کئے گئے ملزمان کی تعداد 9 تک پہنچ چکی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں میگا کرپشن اسکینڈل میں مبینہ ملوث افراد کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے، اسکینڈل میں مختلف محکموں کے گرفتار ملزمان کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے اکاؤنٹس افسر، 2 ٹھیکیداروں، سینئر آڈیٹر اور بینک منیجر کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دیگر زیر حراست ملزمان کا ریمانڈ پیر کو مکمل ہوگا، کرپشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق 5 ملزمان کو احتساب عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا، عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ آج مکمل ہوا تھا۔
اسی سکینڈل کیس میں گرفتار ہونے والے دیگر 4 دیگر زیرحراست ملزمان کا ریمانڈ پیر کے دن مکمل ہوگا۔
یاد رہے کہ 26 جون 2025 کو ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردیے، کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی تھیں۔
کوہستان اسکینڈل کے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی، 3 کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا تھا،نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئی تھیں۔
نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دیے تھے، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگر اہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی تھیں۔
نیب کی جانب سے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.