شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی آج چھانگلہ گلی میں ملاقات متوقع
فوٹو : فائل
مری : شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی آج چھانگلہ گلی میں ملاقات متوقع ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ رات بذریعہ مری ایکسپریس وے ڈونگا گلی پہنچے تھے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم آج رات ڈونگاگلی اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا جب کہ
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے کے سربراہ میاں نواز شریف مری سے چھانگلہ پہنچیں گے۔
نجی ٹی آئی چینل نے ذرائع کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آج چھانگلہ گلی پہنچیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چھانگلہ گلی میں اہم ملاقات متوقع ہے جس سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے بعد خراب صورتحال کے باوجود اس ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی ایم ہاوس اور پی ایم ہاؤسز میں آلات نصب ہونے کے خدشہ کے باعث بھی ملاقات کیلئے محفوظ مقام کیا جا سکتا ہے.
Comments are closed.