ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے پر خفیہ جائیداد ضبط،7سال قید
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانیوالے کو7سال تک قید دی جاسکے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنرلارج ٹیکس یونٹ محمدنصیربٹ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے کے بعد خفیہ طور پر رکھی جانے والی جائیدادیں بھی ضبط کرلی جائیگی۔
انھوں نے کہا واجب الاداٹیکس کی رقم کا100فیصدجرمانے کے ساتھ اضافی ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، ہمیں کئی شعبوں سے اچھارسپانس ملنے کی توقع ہے۔
30جون تک سہولت سے فائدہ نہ اٹھایاگیاتوقانون حرکت میں آئے گا،ایمنسٹی اسکیم لینے والوں کو ایک کروڑکی جائیداد پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دیناہوگا۔
کمشنر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 10کروڑ روپے کے پلاٹ پر15لاکھ روپے ٹیکس وصول کیاجائیگا، ایمنسٹی اسکیم کے تحت پراپرٹی پرڈیڑھ فیصدٹیکس لاگوہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جس کی معیاد 30 جون تک ہے۔
Comments are closed.