آصف زرداری کےخلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے،رانامحمدخالد
الریاض (ابرار تنولی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف سعودی عرب میں پارٹی عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد خالد نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے مگر پیپلزپارٹی کا ورکر آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
انھوں نے نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ بھی کھل کر سامنے آچکا ہے جسکے بعد نیب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا، پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ اسکی ناتجربہ کاری کی بدولت ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔
انھوں نے کہا عوام مہنگائی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جمہوری احتجاج کے حق کو بھی زبردستی دبا دینا چاہتی ہے تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے جو آئین دیا ہے اس پر مر جائے گی لیکن آئین ختم نہی ہونے دیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ریاض کے سینئر نائب صدر یونس ابو غالب نے کہا کہ ان کو ڈرایا جا رہا ہے جن کا اوڑھنا بچھونا پھانسیاں، کوڑے اور جیلیں رہی ہیں۔
اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما محمد اصغر قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی تاریخ جیلوں، کوڑوں اور شہادتوں جیسے واقعات سے بھری پڑی ہے ہم حالات کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور ہم آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.