صدر، وزیراعظم کی بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی شدیدمذمت

47 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر، وزیراعظم کی بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی شدید مذمت ، صدر مملکت نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنہ الہندْوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناوٴنی سازش ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الہندْوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندْوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی ایک اور سفاکانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، عزم اور اتحاد سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

محسن نقوی نے واقعہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے، انہوں نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب میں دہشت گردوں نے پنجاب آنے والی بسوں سے اتار کر 9 بے گناہ مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کیا ہے، دہشت گردوں نے لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان شاہراہ سرہ ڈاکئی کے مقام پر مسافروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

Comments are closed.