ورلڈ کپ ، بنگلہ دیس اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہو گیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔
یہ اس ورلڈ کپ کے دوران منسوخ ہونے والا تیسر ا میچ تھا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 16ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ شروع ہی نہ ہوسکا اور اسے منسوخ کردیا گیا۔
سری لنکا کا یہ مسلسل دوسرا میچ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان تین میچز کے بعد 8 ویں نمبر پر ہے۔ ٹاپ فور ٹیمیں ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
Comments are closed.