چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فوٹو:فائل
کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا، تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔
ادھر نامزد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس نے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
Comments are closed.