حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،جمیل احمد

فوٹو:فائل
کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے لیکن حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔
کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔
جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا۔

Comments are closed.