عیدپرسیاحوں کی موجیں، 12سو میں ریسٹ ہاوسز میں قیام
اسلام آباد ( زمینی حقائق ) عید منانے دوسرے شہروں اور تفریح مقامات پر جانے والوں کی موجیں،سرکاری ریسٹ ہاوسز میں 1200میں فیملی سٹے مل گیا۔
وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ عید کے دنوں میں ملک بھر میں کھولے جانیوالے پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہاﺅسز کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ہے،جبکہ باقی پورے مہینے کی 90 فیصد ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہو گئی۔
شہریوں کو 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کے لیے پاکستان پوسٹ کا ریسٹ ہاﺅس دستیاب رہا۔اعلامیے کے مطابق وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رخ کر لیا ہے ۔
وزارت پوسٹل کی جانب سے عوام کے لئے کھولے گئے ریسٹ ہاوسز کی زبردست پذیرائی ہوئی ،اورملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاوسز میں عید کے دنوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل کر لی گئی۔
کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پر خوبصورت رہائش کی سہولت مل گئی،شہری محض 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کر رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ سیاحت کا شوق اب جیب پر بھاری نہیں پڑ رہا،ریسٹ ہاوسز پر سرکاری خرچ ختم آمدن ملنا شروع ہو گئی۔
عید کے 3 دنوں میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا منافع مل گیا،باقی پورے مہینے کی 90 فیصد ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہو گئی،ریسٹ ہاوسز سے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔
Comments are closed.