چند دشمن عناصر قبائلی عوام کو ورغلا رہے ہیں، وزیراعظم
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ ک دھماکا کے حوالے سے ردعمل میںوزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر بیان جاری کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
Comments are closed.