ہرنائی، دہشتگرد حملے میں2ایف سی اہلکار شہید ، آئی ایس پی آر
فاہل فوٹو
راولپنڈی(زمینی حقائق)ہرنائی بلوچستان میں عید کی سکیورٹی پر مامور ایف سی پر دہشتگردوں کاحملہ،دو سپاہی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایف سی اہلکارعید کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پٹرولنگ پر تھے۔ اس دوران انھیں دہشتگردوں نے ہدف بنایا۔
حملے میں کچ ضلع سبی کے رہائشی 23سالہ سپاہی یار محمد اور لکی مروت کے رہائشی 19سالہ سپاہی مہتاب خان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق دہشتگرد حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔
Comments are closed.