مری، عید کا دوسرا روز، سیاحوں کا رش، 12لاکھ325گاڑیاں مری داخل


اسلام آباد (ویب ڈیسک )مری میں سیر تفریح کے لئے جانے والوں کا زبردست رش عید کے دوسرے دن ایک بجے تک 12325 گاڑیاں مری داخل ہوئیں

اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس آفیسرراولپنڈی ، ایس پی محمد بن اشرف مری پہنچے ہیں تمام انتظامات کا، جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مری ٹریفک مکمل کنٹرول میں ہے، سی ٹی او خود موقع پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو مزید، گاڑیوں کا داخلہ روکا جائے گا، گاڑیوں کا مری داخلہ زیادہ اور انخلا کم ہے۔

دوسری طرف سیاحوں کی بڑی تعداد مری کے تفریح مقامات پر موجود ہے اور فیملیوں کے ساتھ پہنچنے والے مال روڈ،  پنڈی پواءنٹ، پتھرہاٹہ سمیت دیگر مقامات اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہی۔

Comments are closed.