شمالی وزیرستان، پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ ، بم حملہ، جوان شہید
راولپنڈی (ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ میں ایک جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان پاک فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ماہ کے دوران 5 سپاہی شہید اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آٰیا۔
Comments are closed.