بھارت میں طیارہ حادثہ 241 افراد کی جانیں لے گیا، ایک مسافر کیسے بچا؟
فوٹو : سوشل میڈیا
احمد آباد : بھارت میں طیارہ حادثہ 241 افراد کی جانیں لے گیا، ایک مسافر کیسے بچا؟ بھارتی شہر احمد آباد میں آج ایک مسافر جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے 12 افراد سمیت 242 افراد سوار تھے.
گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ تھا جو ایک مقامی ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران ہی پیش آیا۔
مسافر طیارہ میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد241 بتائی گئی تھی، تاہم اب زندہ بچ جانے والا ایک فرد اسپتال میں زیر علاج ہے.
حادثے میں بچ جانے والا واحد مسافر وشواس کمار ہے جو اس وقت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔۔ مسافر کی عمر قریبا چالیس سال ہے۔
Comments are closed.