بھارت سے تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کوئی مدد نہیں لی، جنرل ساحر شمشاد

42 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔ پاک بھارت تنازعات حل کرنے کے لئے موٴثر اور منظم طریقہ کار موجود نہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لئے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے کیلئے بہت کم وقت اور جواز چاہیے، مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے انڈیا اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازعات حل کرنے کے لئے موٴثر اور منظم طریقہ کار موجود نہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا ہے کہ ہنگامی رابطوں کیلئے صرف ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر ہی انحصار ہوتا ہے، آپ کا واسطہ انتہا پسند ذہنیت کے ساتھ ہو تو عالمی برادری کے پاس مداخلت کے لیے محدود وقت ہوتا ہے، اس بار امریکا اور دیگر ممالک نے کیا، وہ مہلت بھی اب بہت محدود ہو چکی ہے۔

Comments are closed.