ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار،ملزم نے پھول پیش کرکے گولیاں چلادیں

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرجی 13 ون میں واقع اپنے گھر میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کومل گئی، سی سی ٹی وی میں مبینہ قاتل کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں ملزم کم عمر دکھائی دیتا ہے ، ملزم کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی میں بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ وفاقی پولیس اعلی افسران ملزم کی گرفتاری کاپریس کانفرنس کرکے بتائیں گے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ وفاقی پولیس ٹیم نے مبینہ ملزم کا فیصل آباد سے گرفتار کیا، ملزم نے قتل کرنے سے قبل مقتولہ کو گھر میں پھول پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پھول پیش کرتے ساتھ ہی ثناء یوسف پرفائرکھول ڈالے، مقتولہ کی سالگرہ کے سلسلے میں ملزم نے پہلے پھول پیش کیے۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت شام 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاؤں چترال گیا ہوا تھا۔
ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے ارادے سے کمرے میں موجود میری بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔ ہمارے شور کرنے پر نامعلوم شخص موقع سے بھاگ گیا جبکہ اہل محلہ جمع ہو گئے، اپنی زخمی بیٹی کو ہمسائیوں کی گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچی مگر وہ خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی۔
مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف نے کہا کہ میری بیٹی زبردست سوشل میڈیا انفلونسر تھی، میری نند لطیفہ شاہ جو بطور مہمان ہمارے گھر میں موجود تھی اس واقعے کی گواہ ہے،۔
دوسری جانب ثناء یوسف کا پمز سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Comments are closed.