وزیراعظم اپنا چار ملکی دورہ مکمل کرکے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اپنا چار ملکی دورہ مکمل کرکے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس پہنچے ہیں ۔
قبل ازیں دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
2روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.