وزیراعظم کا دو روزہ دورہ ترکیہ مکمل، تہران روانہ
فائل:فوٹو
استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا دو روزہ دورہ ترکیہ مکمل کر لیا ہے اور اب وہ ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
استنبول کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یاشار گیولر (YASHAR GULER)، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز (İLKER HAKTANKAÇMAZ)، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک (BURHAN KAYATURK)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، قونصل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اب ایران کے شہر تہران پہنچیں گے جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Comments are closed.