خاتون اول آصفہ بھٹو کی عوام سے پولیو مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل
فائل :فوٹو
اسلام آباد: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر میں جاری پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم میں عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے تمام والدین، اساتذہ، علماء کرام، معززین اور میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ یہ مہم یکم جون تک جاری رہے گی اور اس کا بنیادی ہدف پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا،
"یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو کے حفاظتی قطرے پہنچائیں تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہے۔”
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ خاتون اول نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مکمل حفاظتی قطرے دیں اور اس نیک مقصد میں تعاون کریں۔
Comments are closed.