وزیراعظم نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے، بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی، ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لئے کونسل بنائی گئی، ہم ایک ایسی کونسل کیلئے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔
ملاقات کے دوران سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل کی حالیہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
Comments are closed.