ملک بھر میں انسداد ِپولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

46 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔اس قومی مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو دنیا بھر میں ناقابل علاج مرض ہے اور صرف ویکسینیشن کے ذریعے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منفی رجحانات سے گریز کریں اور والدین اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے لازمی ویکسینیشن کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک دشمن ہے جو ہمارے ماحول میں موجود ہے اور پولیو قطروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.