سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کاصدر مملکت کے نام خط
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے۔
صدر کے نام لکھے گے خط میں جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ براہ کرم میرے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا یا نہیں اس بات کی تصدیق یا تردید کی جائے، اگر ریفرنس داخل کیا گیا ہے تو مجھے اس کی نقل فراہم کی جائے۔
خط میں انہوں ں ے مزید کہا کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح کیا جا رہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کی کاپی وزیر اعظم اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بھجوائی ہے۔
حکومت کی جانب سے ریفرنسز میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم بھی احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہائی کورٹس کے دو اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کیے ہیں۔
Comments are closed.