اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوٴں سے ملاقات کی درخواست خارج
فائل:فوٹو
لاہور:عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوٴں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوٴں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔
عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔
جیل حکام کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماوٴں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔
Comments are closed.