انڈیا کے داماد فاسٹ باؤلر حسن علی پاک بھارت کشیدگی پرکیاکہا؟

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پی ایس ایل 10 ایڈیش میں کراچی کنگز میں شامل فاسٹ باولراور انڈیا کے داماد فاسٹ باؤلر حسن علی پاک بھارت کشیدگی پرکیاکہا؟ وہ کشیدگی کے حوالے سے نجی نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے.

حسن علی کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی پر اہلیہ سے کبھی بحث نہیں ہوئی ،ٹینشن ضرور ہے،جنگ مسئلے کا حل نہیں،مسئلے کا حل امن ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز سے گفتگو میں حسن علی نے کہا ری ہیب بورنگ اور مشکل ہوتا ہے لیکن جذبہ ہو تو کرسکتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ جب بھی ٹیم میں واپس آیا اپنی محنت سے آیا کسی کی دوستی سے نہیں،ڈسپلن، فٹنس پر کام کیا بہت ساری چیزیں فکس کی ہیں،میرا بیلنس اور ایکشن مس ہورہا تھا،اب اچھا رزلٹ مل رہا ہے۔

حسن علی نے مزید کہا لاہور میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ کھیلنے کے لئے بے چین ہوں، واضح رہے کہ پی ایس ایل میں حسن علی اب تک وکٹ ٹیکنگ میں جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں.

Comments are closed.