اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کیایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
،دستاویز پربرطانوی وزیر داخلہ کے فوکل پرسن نے دستخط کیے ، اس اہم پیش رفت سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اورخصوصی معاون برائے وزیر اعظم مرزا شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی مفاداشت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔
مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے، دستاویز پر برطانوی وزیر داخلہ کے فوکل پرسن گرائم بگر نے دستخط کئے۔
شہزاد اکبر نے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے بھی اسحاق ڈار کی حوالگی سے متعلق ملاقات کی۔اس اہم پیش رفت سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کر دیا گیا۔
یادرہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں ا?مدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔
Comments are closed.