وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہےاور اس کا اطلاق اگلے پندرہ روز تک ہوگا۔
Comments are closed.