بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، پاکستان پر سائبر حملے

45 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنا دیے۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں پاکستانی نوجوان بھارت کا زبردست مقابلہ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا ٹاپ ٹئیر ممالک میں ہوتا ہے، سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کا شمار امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہوتا ہے۔

Comments are closed.