بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

53 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے حوالے درج 29 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت منظور کی۔ وکیل صفائی کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو وکلاء اور شوہر کی موجودگی میں ملزمہ سے تفتیش کی ہدایت کی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت کی، بشری بی بی کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمہ بشری بی بی کوٹ ان مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے۔

اس موقع پر عدالت میں مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ مقدمات میں ملزمہ بشری بی بی عبوری ضمانت پر ہے جبکہ ملزمہ سے ابھی تفتیش ہونا باقی ہے جس پر وکیل صفائی فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی بشری بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں تاہم ان سے تفتیش کا عمل ان کے شوہر اور وکلاء کی موجودگی میں کیا جائے۔ جس پر عدالت نے وکیل صفائی کی یہ استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔

عدالت نے ملزمہ بشری بی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.